قومی اسمبلی اجلاس، شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا

Published On 30 December,2021 05:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے حوالے سے جاری اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن شگفتہ جمانی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا۔

بل پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نے مہنگائی کیخلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اسی ہنگامہ آرائی کے دوران قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے حکومتی جماعت تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ دے مارا۔

واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی ایوان سے باہر آگئیں اور اس دوران انہوں نے بتایا کہ میرا ہاتھ مروڑا گیا ہے، انگلی فریکچر ہوگئی ہے۔

غزالہ سیفی نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی سے گاہے گاہے پوچھ لینا چاہیے کہ انہوں نے کہاں تعلیم حاصل کی ہے؟

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ ہسپتال آئی ہیں جہاں ڈاکٹرز نے کہہ دیا ہے کہ ان کی انگلی میں فریکچر ہے، ان کا ایکسرے ہونا ابھی باقی ہے۔ اس واقعے کیخلاف درخواست دوں گی۔ 

دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ جمانی نے کہا کہ ہم ایوان کے اندر احتجاج کر رہے تھے،غزالہ سیفی نے آکر بینر پھاڑا اور تھپڑ مارا، شروعات غزالہ سیفی نے کی۔ تیاری کے ساتھ تھپڑ مارتی تو غزالہ سیفی اٹھ بھی نہیں سکتی تھیں، 

Advertisement