لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ یہ وقت سیاسی انتشار پھیلا کر ذاتی مفادات کو پرو ان چڑھانے کا نہیں،ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے۔اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔اپوزیشن عوام کیلئے نہیں،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے۔