لاہور:(دنیا نیوز) لاہور میں شہید ٹریفک وارڈن کاشف امین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شہید کاشف کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا اور ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو اس کے کئے کی سزا دلوائی جائے گی، شہید کے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
نماز جنازہ میں ایس پی کینٹ آپریشنز عیسیٰ سکھیرا، ایس پی سٹی شہزاد خان کے علاوہ ایس ڈی پی او مناواں سرکل، ڈی ایس پی مغلپورہ اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن بھی شریک ہوئے۔