اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے این 92 سرگودھا کے ٹکٹ ہولڈر صاحبزادہ پیر نعیم الدین سیالوی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہو گئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) کے این اے 92 سرگودھا کے ٹکٹ ہولڈر صاحبزادہ پیر نعیم الدین سیالوی نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔
آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مرحوم پیر نصیر الدین سیالوی کے صاحبزادے پیر نعیم الدین سیالوی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ پیر نظام الدین سیالوی کے بھائی صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔
زرداری اور صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کی ملاقات کے موقع پر پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکریٹری حسن مرتضی، پی پی پی سرگودھا کے ڈویژنل صدر تسنیم قریشی، ضلعی صدر نعمان موہوٹہ، سٹی جنرل سیکرٹری میاں جاوید امجد اور حمید درانی بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی کے این اے 92 سرگودھا کے ٹکٹ ہولڈر صاحبزادہ پیر نعیم الدین سیالوی کی ملاقات@AAliZardari pic.twitter.com/aI9ELxdUhc
— PPP (@MediaCellPPP) January 11, 2022