بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے : چیئرمین نیب

Published On 16 January,2022 09:48 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے عزم کی تکمیل کا تہیہ کر رکھا ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ”احتساب سب کے لیے“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمے کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں منی لانڈرنگ، بدعنوانی، اختیارات کا غلط استعمال، آمدن سے زائد اثاثے اور بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی جیسے چیلنج موجود ہیں جنہیں آہنی ہاتھوں سے ختم کرنا ہو گا۔
 

Advertisement