لاہور: (دنیا نیوز) شہر لاہور سے موٹرویز کے پوائنٹس کھول دیے گئے، موٹروے کو دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر بند کیا گیا تھا، موٹروے ایم ٹو، ایم تھری اور ایم 11 کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھولا گیا۔
لاہور شہر کے موٹرویز کے تمام پوائنٹس کو 8 گھنٹے بعد کھول دیا گیا، رات گئے موٹروے کو دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر بند کیا گیا تھا جبکہ حد نگاہ میں بہتری کی صورت میں موٹروے کو کھول دیا گیا۔ موٹروے بند ہونے کی صورت میں شہر میں ٹریفک کا دباؤ رہا، راوی پل بتی چوک ، شاہدرہ چوک اور اس کے گردونواح میں ٹریفک بری طرح متاثر رہی۔
لاہور سے سیالکوٹ موٹروے اور لاہور سے ملتان سمندری جانے والی موٹروے کو کھولا گیا جبکہ بند ہونے پر ٹرکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں۔