‏الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا: شیری رحمان

Published On 19 January,2022 12:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہاکہ یہ دو ایسے تحفظات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کریں گے، ‏تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں پر بھی پائلیٹ ٹیسٹنگ کے بغیر انتخابات نہیں ہوئے، آپ پر پہلے ہی آر ٹی ایس کے ذریعے انتخابات مینیج کرنے کا الزام ہے، حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کا جائزہ لے۔
 

Advertisement