اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ تین سال سے پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کر رہا ہوں۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیا انہیں انکی کوئی فکر نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم غلام ہیں اور اپنی آواز بلند نہیں کریں گے، وہ غلطی پر ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔
دوسری جانب حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر نور عالم خان کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ ڈاکٹر حیدر کو پی ٹی آئی کی طرف سے رکن بنایا گیا ہے۔