لاہور: (دنیا نیوز) گلیات میں برفباری کا آغاز جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ مری ایبٹ آباد روڈ دریا گلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر مری ایبٹ آباد روڈ دریا گلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی، متعدد گھر بھی متاثر ہو نے کا خدشہ ہے، علاقے میں ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوگیئں،ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دریا خان، صفدر آباد اور سانگلہ ہل میں بادل برسے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔ پاڑا چنار میں 4، کالام میں 2، دیر میں 2 اور مالم جبہ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کالام اور مالم جبہ میں بھی 1 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔