لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار 935 ہے۔ ملک میں 13 لاکھ 53 ہزار 479 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 66 ہزار 479 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سات ہزار 678 نئے مریض سامنے آئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ نو تین ریکارڈ کی گئی۔
کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 5 لاکھ 16 ہزار 874 ،پنجاب 4 لاکھ 58 ہزار 879 ، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 83 ہزار 403، بلوچستان میں 33 ہزار 812 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 47، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 997 ہو گئی ہے۔