پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کیسزکی شرح 2 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی، پشاور میں7 دنوں کے دوران کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 36 کیس رپورٹ ہوئے، مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 175 مریض داخل ہیں، کورونا کے مریضوں کے لئے مجموعی طور پر 3 ہزار 260 بیڈز مختص ہیں، صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 12مریض وینٹی لیٹر جبکہ 40 مریض آئی سی یو میں ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی یومیہ شرح 2 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی، پشاور میں سب سے زیادہ سات دنوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔