اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، وفاقی دارالحکومت میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے 15 ججز بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کورٹ میں کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔ کورونا پازیٹو آنے والے تمام ججز کی عدالتیں بند کر دی گئیں۔
عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، کورونا سے بچاؤ کیلئے عدالتوں میں ڈس انفیکشن سپرے کرایا جائے گا۔