وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب

Published On 23 January,2022 10:57 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں بڑے شہروں کے میئرز کے ناموں پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر غور ہو گا، بڑے شہروں کے مئیرز کے ناموں پر مشاورت ہو گی اور وزیراعظم پارٹی معاملات پر اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔
 

Advertisement