کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم نے آج ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا، خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں ، دائیں بائیں ، آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا۔
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے وزیراعظم کی عوام سے براہ راست گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سال میں صرف وزیراعظم غربت کی لکیر سے اوپر آئے ہیں، خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں ، دائیں بائیں ، آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ، عمران خان کو مہنگائی، بیروزگاری کے ستائے ہوئے غریبوں کا سامنا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے مگر ملک کا حشر نشر کرنے والے کو چھوڑیں گے نہیں، اکبر ایس بابر کے بعد احمد جواد نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے ، تم نے مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک کیا خود کو بھی ایسے سلوک کے لیے تیار رکھو ، 27 فروری کو ملک کے عوام تمہیں اقتدار سے بھگانے کیلٸے اسلام آباد آ رہے ہیں۔