'زرعی شعبہ تباہ، کھاد چھین لی گئی، کسانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے'

Published On 24 January,2022 03:44 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ تباہ ہوگیا، کھاد چھین لی گئی، آج پاکستان کا کسان بھوکا سو رہا ہے، کسانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حیدر آباد میں ٹریکٹر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کے بعد ایک بحران پیدا کیا جاتا ہے، نااہل حکومت نے معیشت کو گرا دیا ہے، پاکستان زرعی ملک کی حیثیت سے جانا جاتا تھا، آج پاکستان کا زرعی شعبہ تباہ ہو رہا ہے، سلیکٹڈ حکومت نے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی، خان صاحب نے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی، کھاد اور یوریا کا بحران پیدا کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج زرعی معیشت تباہ، پاکستان کاکسان بھوکا سو رہا ہے، کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، یہ حالات ہیں کہ یوریا کیلئے کسان قطاروں میں کھڑے ہیں، کسان بھوکا سوئے گا تو ملک بھوکا سوئے گا، کسانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کرسکتے، کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے مسائل حل کرو۔
 

Advertisement