چین کا دورہ اہم، وزراء کورونا سے متعلق احتیاط برتیں: وزیراعظم عمران خان

Published On 25 January,2022 05:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کا دورہ اہم ہے، ساتھ جانے والے وزراء کورونا سے متعلق احتیاط برتیں، اپنی وزارتوں سے متعلق تمام اہم بریفنگ لیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے، دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ، وزیاعظم لی کی چیانگ اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جبکہ دونوں ممالک میں اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں 5 وزراء ہمراہ ہوںگے، وزیراعظم نے وزراء کو دورہ چین سے متعلق ہدایت دیدی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اہم دورہ ہے، چین ساتھ جانے والے وزراء کورونا سے متعلق احتیاط برتیں، متعلقہ وزراء اپنی وزارتوں سے متعلق تمام اہم بریفنگ لیں، دورہ چین کے دوران مفاہمتی یاداشتوں اورمنصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔
 

Advertisement