لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے جعلی اکاؤنٹ خوف کا باعث بننے لگے۔ فیصل آباد میں جعلی دھماکے کی خبر شیئر کر ڈالی۔
گزشتہ چند روز سے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی اوسی) کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے گاہے بگاہے آگاہی دی جا رہی ہے تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر این سی او سی کے جعلی اکاؤنٹ بھی گردش کر رہے ہیں۔
این سی او سی کے ایک جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے خبر شیئر کی گئی کہ فیصل آباد میں دھماکے میں چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں تاہم بعد میں حقیقت عیاں ہوئی کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور یہ خبر جعلی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متواتر بار این سی او سی کے ٹویٹر پر ویریفائیڈ اکاؤنٹ کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ ادارے کے نام سے جعلی اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر استعمال کیے جا رہے ہیں اور اس کی رپورٹ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو کر دی گئی ہے۔
این سی او سی کا اصل ٹویٹر اکاؤنٹ
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کی بندش سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں
یاد رہے کہ 18 جنوری کو بھی این سی او سی کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر سکولوں کی بندش سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر پرائمری سکولوں کی بندش سے متعلق خبریں ٹویٹر پر وائرل ہو رہی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگلے حکم تک پاکستان میں تمام پرائمری سکول بند رہیں گے، یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیا گیا، مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
اس ٹویٹر اکاؤنٹ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ہیش ٹیگ کیا گیا ہے۔
A fake news regarding closure of primary schools is circulating via fake twitter account. Action against this account has been initiated through FIA cyber crime wing. pic.twitter.com/qp7tL2PZe8
— NCOC (@OfficialNcoc) January 18, 2022
تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پرائمری سکولوں کی بندش سے متعلق ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے، جعلی خبر شیئر کرنے والے ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ذریعے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کے نام سے کی جانے والی ای میل جعلی قرار
واضح رہے کہ 30 دسمبر کو سوشل میڈیا پر ایک ای میل گردش کر رہی تھی جس میں ویکسی نیشن کے لیے لازمی رجسٹریشن کیلئے بتایا جا رہا ہے، این سی او سی نے اسے جعلی قرار دیدیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک جعلی ای میل گردش کر رہی ہے، جس میں شہریوں سے ویکسینیشن کے لیے لازمی رجسٹریشن کے لیے کہا گیا ہے۔ ایسا کوئی ای میل ادارے اور وزارت قومی صحت خدمات سے نہیں بھیجا جاتی۔
A fake Email is circulating, asking citizens for mandatory registration for vaccination. No such E Mail is sent from NCOC / Ministry of National Health Services. Citizens are advised not to respond to such E Mails. FIA Cyber crime wing is tracking the origin for necessary action. pic.twitter.com/HR3NJtD9Ad
— NCOC (@OfficialNcoc) December 30, 2021
ٹویٹر پر این سی او سی نے مزید لکھا کہ شہریوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی ای میلز کا جواب نہ دیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے ضروری کارروائی عمل میں لا جا رہی ہے۔