ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ کیٹی بندرکے قریب لانچ الٹنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے مزید 2 ماہی گیروں کی لاشیں نکالی لی گئیں جبکہ لاپتہ 6 ماہی گیروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اب تک لاپتہ ہونے والے 5 ماہی گیروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر کیٹی بندر منتقل کر دی گئی ہیں۔ مزید 6 ماہی گیروں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے، جس میں پاک نیوی کے جوان اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔