اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزراء کا ردعمل حیران کن ہے، اپنا قبلہ درست کرنے کے بجائے پوری حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور رپورٹ پر سوال اٹھا رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو معلوم ہے موجودہ وفاقی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے، "میں نا مانوں" کے رویے سے حقیقت تبدیل نہیں ہو جائے گی، نیب چیئرمین نے خود کہا تھا اس حکومت کے کرپشن کیسز کھلے تو یہ چل نہیں سکے گی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چینی، گندم، ادویات، پیٹرول، بلین ٹری سونامی اور دیگر میگا کرپشن کیسز کی انکوائری ہوئی تو "صاف چلی شفاف چلی" کی اصلیت کھل کر سامنے آ جائے گی، احتساب کے ادراے پر تالا لگانے والے بڑھتی کرپشن کو جھٹلا رہے ہیں۔