لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پریس کلب کے باہر صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تفتیش کرنیوالے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد شوٹرز ہیں ،ان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، شبہ ہے کہ ملزمان صحافی کے قتل میں ملوث ہیں۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، صحافی کو لین دین کے تنازع پر قتل کیے جانے کا امکان ہے۔