کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، انہوں نے محکمہ داخلہ ،چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کا ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے، واقعے پر سندھ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے، رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
I have taken note of the violence used by Sindh police against MQM s peaceful protest against Sindh s LG law, & have called for a report from Interior Ministry, Sindh CS & Sindh IG. Will take necessary action against those responsible after receiving these reports.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 27, 2022
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایم کیوایم کےرہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ کر کے کراچی میں پرامن مظاہرین پرپولیس کےنارواتشددکی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کولاٹھیوں اورشیلنگ سےمنتشرکرناجمہوری حق کی نفی ہے۔ ایم کیو ایم کی خواتین پرپولیس تشددکی جس قدرمذمت کی جائےکم ہے، آئےروزجمہوریت کادرس دینےوالوں کااصل چہرہ سب نےٹی وی اسکرینزپردیکھا۔ وزیر خارجہ نے ایم کیوایم کےکارکن کی شہادت پراظہارتعزیت بھی کیا۔