لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فنڈنگ کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جاتے رہے اور عوام کے پیسے پی ٹی آئی کی جیبوں میں جاتے رہے۔ یہ اخلاقی، مذہبی اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
یہ بات* https://t.co/p1FZ6Pc7wn
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 27, 2022