میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف فرد جرم: شہباز شریف

Published On 31 January,2022 11:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف فرد جرم،‎ ایسی رپورٹس آئیں گی تو جی ایس پی پلس اسٹیٹس باقی رہ جائے گا نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔

صدر پاکستان مسلم لیگ نون و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 کے اجرا پر اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فرد جرم ہے، ‎جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، ‎رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے، رپو‎رٹ گواہی دے رہی ہے کہ موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے۔