ترین، شہباز کیسز کی تفتیش کرنیوالے ایف آئی اے افسران تبدیل

Published On 01 February,2022 04:51 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) شوگر سکینڈل اور مبینہ منی لانڈرنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے کیسز کی تفتیش کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کئے گئے جن کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کراچی کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے لاہور میں جاری اہم کیسز کی تحقیقات پر مامور تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شہباز شریف کیس کے تفتیشی افسر ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان سابق ڈی جی بشیر میمن کے خلاف تحقیقات کرنے والی جی آئی ٹی کا بھی حصہ ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمید ارشد اور رانا فیصل بھی اہم کیسز کی تحقیقات میں شامل ہیں۔

تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں عبدالقیوم ، زوار احمد، شیراز عمر ، ندیم احمد ، صبغت اللہ خان کے نام بھی ہیں۔
 

Advertisement