کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے ان کے پاس معاشیات کے ماہر ہیں مگر سب کرپشن کے ماہر نکلے، تاریخ بتائے گی سلیکٹڈ وزیراعظم کو اقتدار میں لایا گیا تھا۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ اسد عمر اورعلی زیدی نے سندھ کے مسترد ٹولے کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، عمران خان اب بھنگ سے ملک کی معیشت ٹھیک کرینگے، نام نہاد صحت کارڈ 450 ارب روپے کا قومی خزانے پر ڈاکا ہے، عمران خان اپنے اسپتال کی خاطر سرکاری اسپتالوں کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران خان چھوٹی موٹی چوری نہیں اربوں کا ڈاکا مارتے ہیں، عمران خان دیمک کی طرح ملک کی معیشت اور ادارے تباہ کر رہے ہیں، 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ نااہل وزیراعظم کو گھر کا راستہ دکھائے گا۔