پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں5 اور 7 فروری کوریلی اور جلسے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کےمتعلقہ ڈی آر او اور ڈی پی او کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف اپنے امیدوار محمد کفیل نظامی کے لیے جلسہ کر رہے ہیں جو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے علاقے میں جلسہ اور رییی کی اجازت نہیں ہو گی، حلقے میں کسی جلسے اور ریلی کی اجازت نہ دی جائے۔