یوم یکجہتی کشمیر: امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں سیمینار کا انعقاد

Published On 05 February,2022 11:09 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر امریکا میں پاکستانی سفارت خانے نے سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے بدترین جبر نے وادی میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایک المیے کو جنم دیا ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین کو فی الفور واپس، فوجی محاصرہ ختم اور اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششوں کو ترک کیا جائے۔ ذرائع ابلاغ سے پابندیاں اٹھائی جائیں اور قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ دنیا بھارت کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق 75 سال سے زیر التوا مسئلے کے حل کے لئے بامعنی اقدامات پر مجبور کرے۔

 

Advertisement