'سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثرغلط، سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں'

Published On 07 February,2022 11:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثرغلط ہے، سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران 20 میٹنگز ہوئیں، وزیراعظم نے ہر میٹنگ کو بھرپور طریقےسے چیئر کیا، وزیراعظم سے چینی صدر نے ون آن ون ملاقات کی، سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثرغلط ہے، سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، چینی سرمایہ کار خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ ای سی سی نے 100 بلین منظور کیے، 50 بلین جاری ہوچکے، وزیراعظم نے دورے کے دوران ملکی ترقی کو مدنظر رکھا، سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کر رہی ہے، سی پیک اتھارٹی ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری یقینی بنا رہی ہے، چینی حکام سی پیک پر پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔