نجی ائیرلائن میں دوران سفر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

Published On 07 February,2022 10:49 pm

سیالکوٹ:(دنیا نیوز) نجی ائیرلائن میں دوران سفر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق شارجہ سے سیالکوٹ آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز نے ملتان ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ، نجی ائیرلائن میں دوران سفر جاتون نے بچے کو جنم دے دیا، خاتون کا نام گل بانو ہے اور شکار پور کی رہائشی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے کپتان نے اجازت لیکر جہاز کو سیالکوٹ آنے والی پرواز کو ملتان اتار لیا۔، اہئر پر ڈاکٹر سعد اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خاتون اور بچے کو لیا جن کوعلاج معالجہ کے لیے ملتان نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔