ایم کیوایم رہنماوں کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

Published On 08 February,2022 01:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایم کیوایم کے رہنماوں وسیم اختر اور عامر خان نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اورحکومتی اتحاد پر بات چیت ہوئی۔

ایم کیوایم کا سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کا مشن، ایم کیو ایم رہنماوں کی چودھری شجاعت سے ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت نے سیاسی صورتحال میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے دیگر جماعتوں کی قیادت سے اپنی ملاقاتوں پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جبکہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے مہمان رہنماوں کو آگاہ کیا۔