محکمہ زراعت کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں: پرویز الہٰی

Published On 02 February,2022 02:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت، واٹر مینجمنٹ کے ملازمین کی تنخواہ اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ ونگ کے پروجیکٹ ملازمین کے 1362 رکنی نمائند ہ وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں روزگار کا پہلے ہی مسئلہ ہے، نئے ملازمین بھرتی کرنے کی بجائے پرانے تربیت یافتہ ملازمین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہئے، ملازمین کو محکمہ زراعت کے نیشنل پروگرام فار امپروومنٹ واٹر کورسز II میں منتقل کر دیا جائے، اس طرح کی غلطی دوبارہ نہ کریں، جب راولپنڈی میں ڈینگی آیا تو پرانے ملازمین کو فارغ کر کے نئے افراد بھرتی کئے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جن میں تجربے کی کمی تھی، جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا، حکومت محکمہ زراعت، واٹر مینجمنٹ کے پرانے تجربہ کار ملازمین کی تنخواہ اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔