ایئر چیف ظہیر احمد سدھو سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

Published On 08 February,2022 09:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کےسربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کرنل کیلیچبیک اکیمووِچ ایڈارالیو نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق کرنل کیلیچبیک اکیمووِچ ایڈارالیو نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور کرغز ریپبلک کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
 

Advertisement