لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری علیل ہو گئے اور ان کے ذاتی معالج کراچی سے لاہور پہنچے ۔
طبیعت ناسازی کے بعد آصف زرداری نے لاہور میں تمام مصروفیات ترک کر دیں جبکہ ڈاکٹروں نے سابق صدر کو آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری چند روز سے لاہور میں مقیم ہیں۔