لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان دوریاں کم ہونے لگیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ہفتہ کو شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران شہباز شریف نے ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ جس پر بلاول نے دعوت قبول کرتے ہوئے ظہرانے میں ان کی رہائشگاہ کا اعلان کیا تھا۔
دوسری طرف ترجمان بلاول ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ہفتہ کی دوپہر ڈیڑھ بجے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملیں گے۔
ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے لئے ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف کی رہائش گاہ جائیں گے۔