اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، بدحالی، بدانتظامی اور کرپشن کے خلاف پیپلزپارٹی 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی وسینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانے کا مشورے دے رہے ہیں، آج کل حکومت کرسی بچانے میں مصروف ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 12 روپے فی لٹر تک اضافہ کرنے جا رہی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا، جن کا حکمرانوں کو اندازہ نہیں۔