پاکستانی ڈاکٹر صحت سے متعلق تصدیق کرناچاہتے ہیں: اٹارنی جنرل کا نواز کے معالج کو خط

Published On 16 February,2022 04:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط لکھ دیا۔

اٹارنی جنرل نے خط لندن ہائی کمیشن کے ذریعے لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ آگاہ کیا جائے پاکستان کے ڈاکٹر کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں، ڈاکٹرز کی آپ سے ملاقات 22 فروری سے 13 مارچ کے دوران شیڈول کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کی تاریخ سے چار روز قبل آگاہ کیا جائے، کارروائی نواز شریف اور شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انڈر ٹیکنگ کی روشنی میں کی جارہی، پاکستان کے نامزد کردہ ڈاکٹر آپ سے ملکر نواز شریف کی صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نامزد کردہ ڈاکٹر نواز شریف کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیے بغیر ڈاکٹر کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔
 

Advertisement