کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

Published On 18 February,2022 09:04 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پشین کےعلاقے یارو کےقریب کوئٹہ چمن شاہراہ پر پیش آیا، جس میں تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

لیویز کے مطابق حادثے سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔