پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ ختم ہو گیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ 21 فروری 2022ء سے 23 فروری 2022ء تک ہوگا، بلوچستان میں حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر فیصلے 9 مارچ اور فہرست 10 مارچ 2022ء کو شائع کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 4 مارچ تک ڈویژن کی سطح پر ریجنل الیکشن کمشنرز کے دفتر میں جمع کرائی جا سکتی ہیں، پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 25 فروری تک متعلقہ اضلاع میں ضلعی، ڈویژن الیکشن کمیشنر کے دفاتر میں جمع کرائے جا سکتے۔