اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈینس 2021 کو کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے لوکل گورنمنٹ آرڈنینس 2021 کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت کرائے جائیں۔
درخواستوں میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی موجودگی میں آرڈی نینس کے ذریعے نیا بلدیاتی نظام لا کر چیئرمین کا کردار محدود کرنے اور آرڈی نینس کے باقاعدہ قانون نہ بننے کی صورت میں منتخب نمائندوں کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔