کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے جھوٹی خبر پھیلانے کا پہلا مقدمہ آپ پر درج ہونا چاہیے، نا اہل حکومت کسی کو بات کرنے دینا نہیں چاہتی۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ناصر شاہ نے کہا کہ موجودہ وفاقی نا اہل حکومت کسی کو بات کرنے دینا نہیں چاہتی،، انہیں یقین ہوگیا ان کےدن گنے جاچکے، وفاق میں عدم اعتماد سےمتعلق فضا بن چکی ہے، آزادی صحافت پر جتنی قدغن اس حکومت میں لگی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، آج کوئی انکو آئینہ دکھائے تو انکو برا لگتا ہے۔
رہنما پی پی نے مزید کہا کہ جب آئل سستا تھا تو نہ خود سٹور کیا نا کمپنیز کو کرنے دیا، ایل این جی سستی مل رہی تھی تو معاہدہ نہیں کیا ، ایم نائن سے سیہون تک جانے والی سڑک کے لئے سات ارب سندھ حکومت نے دئیے ہوئے ہیں وہ آج تک مکمل نہیں ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے آئی ایم ایف انکو چڑیل لگتی تھی اب پھس گئے ہیں تو آئی ایم ایف ان کو مس ورلڈ لگتا ہے۔