لاہور:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر وزیراعظم کے خلاف متحد ہوگئے، عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں، قوم کو عمران خان پر اعتماد ہے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں لوگ کرپشن کے خلاف اکٹھے ہوتے ہیں، لوگ چوروں اورڈاکوؤں کے چہروں کو پہچانتے ہیں، کرپٹ لوگ ایماندار شخص کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، اپوزیشن میں دم نہیں کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک لائے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ عوام وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، لوگ عمران خان کی سچائی اور محنت کو پسند کرتے ہیں، معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان عالمی سطح پر آیا ہوا ہے،عالمی سطح پر مہنگائی جلد ختم ہو جائے گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہیں۔