اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
چیئر مین سینیٹ کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور حکومت کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کے پیکج اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کی یقین دبانی کرائی۔