لاہور سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

Published On 28 February,2022 12:24 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) لاہور سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ بلوچستان میں حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثہ قلعہ سیف اللہ کے قریب خانوزئی کے قریب پیش آیا جب لاہور سے کوئٹہ جانیوالی سپر میختر کی کوچ سامنے سے آنیوالے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے سے کوچ میں سوار ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا۔