میاں چنوں: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل رکشہ کچل دیا، 4 خواتین اور بچہ جاں بحق

Published On 22 February,2022 11:02 pm

خانیوال:(دنیا نیوز) میاں چنوں میں تلمبہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل رکشہ کچل دیا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔

میاں چنوں نواحی گاؤں کی فیملی موٹرسائیکل رکشہ پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹرٹرالی نے ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے 1 دوماہ کے بچے محمدعلی اور 4 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

جاں بحق ہونے والی خواتین میں شہزادہ مائی، شمیم مائی، مریم بی بی اور زاہدہ بی بی شامل ہیں جبکہ ایک بچی اور 4 خواتین سمیت 6 زخمی ہوگئے۔

زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کوریسکیو 1122 نے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا۔