اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہونا حیران کن ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے، یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئیے نہ کہ پریشانی کا، اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔