مریم نواز ڈرون سے زخمی ہونیوالی آصفہ بھٹو کیلئے دعا گو

Published On 04 March,2022 06:45 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے لئے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے جاٹکرایا، جس کے بعد وہ زخمی ہو گئیں۔

کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے کے ڈرون ٹکرا نے کا واقعہ خانیوال میں پیش آیا، آصفہ بھٹو پی پی چیئرمین بلاول کے ساتھ ٹرک پر موجود تھیں جہاں پر ان کے سر پر ڈرون لگ گیا، ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے۔

ڈرون ٹکرانے کے بعد زیادہ زخمی ہونے کے باعث آصفہ بھٹو زرداری کو طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کیا گیا۔

آصفہ بھٹو کے زخمی ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں پر امید ہوں کہ آپ کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہوگی۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں دعا گو ہوں کہ آپ اور لانگ مارچ کے تمام شرکا محفوظ رہیں۔

 

 

Advertisement