لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپنی ہی پارٹی کی خاتون ورکر کے ساتھ نامناسب رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ساتھ چلنے والی (ن) لیگ کی خاتون کارکن کو نامناسب طریقے سے خود سے دور ہٹنے کو کہا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے ہمراہ پارٹی کے کئی اہم اور سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی اپنے رہنماؤں کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھی۔
مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد اپنے سیکیورٹی اسٹاف کے ہمراہ واپس آرہی تھیں کہ اس دوران ان کے گرد سیکیورٹی حصار میں لیگی خاتون ورکر داخل ہوگئیں اور آہستہ سے مریم نواز سے ٹکراگئیں جس پر انہوں نے ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دور ہٹنے کا کہا۔
بعد ازاں مریم نواز نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو خاتون ورکر کو اپنے قریب سے دور ہٹانے کا حکم دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Maryam nawaz chants "vote ko izat dou" but fails to respect her party workers. Poor lady!!
— Sir Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) February 17, 2022
pic.twitter.com/ypGEefYHHn