اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کی گستاخی پرشہریوں کے گھروں پر دھاوابولا جاتا ہے۔
ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا، مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔
آپ @ImranKhanPTI کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری ICU میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 16, 2022
یہ بھی پڑھیں: خاتون اول بنی گالہ میں ہی رہائش پذیر ہیں، فرح خان نے افواہوں کی تردید کر دی
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آپ نہ صرف خود اس کھیل میں شامل تھے بلکہ جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے، اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے، آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔
وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔عمران خان صاحب!آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، FIA جیسے قومی اور ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی سکورسیٹل کرنے کیے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ حساب تو دینا ہو گا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 16, 2022
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، عمران خان! آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں،آپ خود کونہیں بچا سکتے، آپ کے جرائم کی فہرست میں مخالفین سےانتقام لینا شامل ہے، آپ ایف آئی اے جیسے اداروں کو ذاتی اسکور سیٹل کرنے کے لیےاستعمال کرتے ہیں، آپ کوحساب تودینا ہوگا۔