اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مسترد شدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا، بڑی تعداد میں مسترد شدہ ووٹوں کی وجوہات ڈبل اسٹمپنگ وغیرہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی، مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے، یہی وجوہات ہیں اسٹیٹس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرتا ہے۔
LG elections in KP have again shown problem of rejected votes bec of double stamping etc. The same had come out in Judicial Commission report on 2013 elections. The ability to manipulate elections through getting opp votes rejected is one of the reasons the status quo opposes EVM pic.twitter.com/ch78zPEGQw
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 16, 2022