وزیراعظم عمران خان اچھے کرکٹر لیکن سیاستدان بہت بُرے ہیں: اداکارہ متھیرا

Published On 15 February,2022 10:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک اچھے کرکٹر تو ہیں لیکن سیاستدان بہت بُرے ہیں۔

اداکارہ متھیرا نے انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے بارے میں بات کی۔ متھیرا ساتھی فنکاروں کے بارے میں اکثر متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔

اس دوران جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے؟ تو انہوں جواب میں کہا مجھے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو بہت زیادہ پسند ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے علاوہ سابق صدر پرویز مشرف کا وقت بھی اچھا لگتا تھا جبکہ جب پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین زرداری کا دور بھی بہت بہتر لگتا تھا۔

اس دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ عمران خان کے بارے میں کیا کہیں گی اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان عظیم کرکٹر ہیں لیکن بہت بُرے سیاستدان ہیں۔

دورانِ انٹرویو پوچھا گیا کہ شوبز میں آپ کا کوئی بیسٹ فرینڈ ہے تو انہوں نے کہا کوئی نہیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے اس انڈسٹری میں دوست بہت کم ہوتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اداکارہ نے ہدایتکارہ سنگیتا کے ساتھ کام کرنے کو ناخوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت دفعہ ہوتا ہے لوگ یہاں بولتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے، نکلتا کچھ ہے اور میں اس کے خلاف ہوں کہ لوگوں کا استحصال کیا جائے۔

انٹرویو میں معروف میزبان نے شادی کے لیے پیسے کو ضروری چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کبھی شادی کروں گی تو دیکھوں گی کہ جس شخص سے شادی کررہی ہوں وہ مالی طور پر مجھ سے زیادہ مستحکم ہو۔
 

Advertisement